ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ؛ پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کامیابی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی میانوالی ہنگامہ آرائی مقدمات؛ ملک احمد خان بھچر، ایم این اے احمد چٹھہ سمیت تمام کارکنوں کو 10، 10 قید کی سزا
ارشد ندیم کی شاندار پرفارمنس
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں 86.34میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے، نام کسی سٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی یقین دہانی
یاسر سلطان کی کامیابی
ارشد ندیم کے بعد پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنالی۔ یاسر سلطان نے بھی پہلی ہی باری میں 76.07میٹر کی تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔
فائنل کا انتظار
یاد رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔








