اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
موسمیاتی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا فیصل کا پہلی بار اپنی طلاق کے بارے میں انکشاف
موسم کی عمومی صورتحال
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ کا 20 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
متوقع بارشیں
اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، نظریں نوازشریف پر مرکوز
پچھلے 24 گھنٹے کا جائزہ
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستان-چین دوستی کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار
علاقائی حالات
لاہور میں آندھی، اسلام آباد، راولپنڈی اور کھاریاں، سیالکوٹ میں بھی بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہوگئی۔ سوات کے بالائی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی، مردان شہر اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلتی رہیں۔
حفاظتی تدابیر
بٹ خیلہ، ہری پور اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی میں ژالہ باری اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔








