لیگ ٹیم کے مالک کو فکسنگ کے الزام میں 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی
گال مارویلز کے مالک کی سزا
لاہور (ویب ڈیسک) لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) کی ٹیم گال مارویلز کے بھارتی مالک پریم ٹھاکر کو فکسنگ پر 2 برس جیل کی سزا سنادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شہریار منور نے جلد شادی کرنے کی تصدیق کردی، دلہن کون ہے؟
جرم کی تفصیلات
میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکن پریمئیر لیگ میں فکسنگ کرنے کے جرم میں گال مارویلز کے بھارتی اونر پر 2 برس کی جیل کے علاوہ 10 سال کیلئے کھیل سے معطل بھی کردیا گیا ہے جبکہ انہیں 6 ملین روپے ہرجانہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے سے تباہی، پاکستان نے راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیوں اور ادویات پرمشتمل 105 ٹن امدادی سامان افغانستان بھجوا دیا
عدالتی احکامات
کینڈی ہائیکورٹ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پریم ٹھاکر کا موبائل ڈیٹا جاری تحقیقات کیلئے دینے کا بھی حکم جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواب شاہ؛ جرائم پیشہ افراد سے مقابلے میں پولیس وین الٹنے سے زخمی مزید 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے، تعداد 3 ہو گئی
ملک چھوڑنے کی شرط
گال مارویلز کے فرنچائز اونر محض اسی صورت میں ملک چھوڑ سکتے ہیں جب وہ جرمانہ اور ہرجانے کی رقم ادا کردیں۔
فکسنگ کی کوششیں
رواں برس کے آغاز میں اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ پریم ٹھاکر نے ویسٹ انڈین کرکٹر آندرے فلیچر کو دسمبر 2024 میں لنکن پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کے میچ پر فکسنگ کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔








