لیگ ٹیم کے مالک کو فکسنگ کے الزام میں 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی

گال مارویلز کے مالک کی سزا
لاہور (ویب ڈیسک) لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) کی ٹیم گال مارویلز کے بھارتی مالک پریم ٹھاکر کو فکسنگ پر 2 برس جیل کی سزا سنادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان بری ،تحریری فیصلہ جاری
جرم کی تفصیلات
میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکن پریمئیر لیگ میں فکسنگ کرنے کے جرم میں گال مارویلز کے بھارتی اونر پر 2 برس کی جیل کے علاوہ 10 سال کیلئے کھیل سے معطل بھی کردیا گیا ہے جبکہ انہیں 6 ملین روپے ہرجانہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول نے جلسے میں جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی : رانا ثنااللہ
عدالتی احکامات
کینڈی ہائیکورٹ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پریم ٹھاکر کا موبائل ڈیٹا جاری تحقیقات کیلئے دینے کا بھی حکم جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مڈل کلاس لوگوں کو اغوا کرنے والے 4 مزدور گرفتار کر لیے گئے
ملک چھوڑنے کی شرط
گال مارویلز کے فرنچائز اونر محض اسی صورت میں ملک چھوڑ سکتے ہیں جب وہ جرمانہ اور ہرجانے کی رقم ادا کردیں۔
فکسنگ کی کوششیں
رواں برس کے آغاز میں اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ پریم ٹھاکر نے ویسٹ انڈین کرکٹر آندرے فلیچر کو دسمبر 2024 میں لنکن پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کے میچ پر فکسنگ کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔