بھارت، 8 سالہ بیٹے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

دلخراش واقعہ بھارت میں
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں 8 سالہ بیٹے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں آرٹیفیشل جیولری کو طلائی زیورات بنا کر فروخت کرنے والے نوسر باز میاں بیوی گرفتار
حادثے کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بھوپال کے علاقے مسرود میں ایک رہائشی عمارت کی لفٹ میں بجلی جانے کی وجہ سے 8 سالہ بچہ پھنس گیا۔ بچے کا والد رشیراج اپنے کم عمر بیٹے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر خوف و ہراس میں مبتلا ہوگیا۔ اس کے بعد باپ فوراً دوڑتا ہوا سکیورٹی گارڈ کے پاس جنریٹر آن کرنے کیلئے گیا، جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر پڑا اور بے ہوش ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے بیٹی کو جنم دیا
مدد کی کوششیں
پڑوسیوں نے سی پی آر کے ذریعے اس شخص کی زندگی بچانے کی کوشش کی، لیکن کوئی ردعمل نہ ملنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے، تاہم لفٹ میں پھنسے بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔