پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا، وزیراعظم کا بھارت کو پیغام
وزیر اعظم کی بھارت کو واضح پیغام
دو شنبے(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت پر ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے پاس آئینی ترمیم کے لیے نمبرز پورے ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ
گلیشیئرز کی اہمیت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دو شنبے میں بین الاقوامی گلیشیئر تحفظ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھاکہ پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں جن کا تحفظ ہمارے لئے بہت اہم ہے، پاکستان کے پانی کا نصف حصہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا غریب افراد دل کی بیماریوں کا زیادہ سامنا کرتے ہیں؟
ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات
ان کا کہنا تھاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، زہریلی گیسوں کے اخراج میں انتہائی کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2022 میں ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب اور طوفانی بارشوں کا سامنا کرنا پڑا، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ایکو سسٹم بھی متاثر ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھاج تو بولے سو بولے، چھلنی بھی بولے جس میں ہزار چھید، تربیت اور ذہنیت پر باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، شفیع جان کا عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل
ترقی یافتہ ممالک کی ذمہ داریاں
وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھاکہ ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ترقی پذیر ممالک میں ارلی وارننگ سسٹم میں سرمایہ کاری بڑھائیں۔
بھارتی آبی جارحیت
بھارتی آبی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا۔








