حکومت بجلی شعبے کے گردشی قرضے ختم کرنے کے معاہدے کے قریب ہے : اویس لغاری

بجلی کے شعبے میں اصلاحات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لئے کمرشل بینکوں کے ساتھ ایک بڑے مالیاتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا
مالیاتی معاہدے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بجلی کے نرخوں کو کم کرنے، نظام کی کارکردگی کو بڑھانے اور صاف توانائی کی طرف منتقلی کو تیز کرنے کے مقصد سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ایک وسیع سیٹ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے وزیر نے صحافیوں کو بتایا کہ قرضوں کی ادائیگی کا منصوبہ ”تقریباً اختتام پر ہے؛ یہ ہونے والا ہے اور کسی بھی دن ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
آزاد بجلی پیدا کرنے والے اداروں کے ساتھ معاہدے
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزاد بجلی پیدا کرنے والے اداروں (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور بجلی کی قیمتوں میں پہلے ہی کمی دیکھ چکے ہیں۔
بھا شاد ڈیم کی شمولیت
انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کو قومی گرڈ میں شامل کرنا ایک بڑا قدم ہوگا، جو ٹرانسمیشن سسٹم میں جاری اصلاحات کے ساتھ ساتھ ہے۔