حکومت کا زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری بلاک کرنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ کی سمز بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پہلے مرحلے میں 2017 اور اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز لیکن دراصل انہیں کن طبی مسائل کا سامنا ہے؟ مہربانو قریشی کا موقف آگیا

اجلاس میں اہم فیصلے

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرکے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔ اگلے مراحل میں 2017 کے بعد کے منسوخ شدہ کارڈز پر بھی یہی پالیسی لاگو کی جائے گی تاکہ صرف فعال شناختی کارڈ پر ہی سمز جاری رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج ملاقات نہ ہوئی تو حالات خراب ہوں گے اور اس کے ذمہ دار یہ خود ہوں گے، یہی پیغام آپ پہنچا دیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا ایس ایچ او سے مکالمہ

پی ٹی اے کے تعاون سے سمز کی بلاکنگ

وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی اے کے تعاون سے ان موبائل سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے جو وفات پا جانے والے افراد یا میعاد ختم شدہ شناختی کارڈز کے حامل افراد کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے ٹارگٹ دے دیا

بائیومیٹرک معلومات کے تحفظ کے اقدامات

اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف سرکاری محکمے اور سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنی مقامی ڈیٹابیسز میں محفوظ کر رہے ہیں، جس سے یہ حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین وآرائش اور مرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے

فیشل ریکگنیشن نظام کا نفاذ

چیئرمین نادرا نے کہا کہ نادرا کے محفوظ اور تصدیق شدہ ڈیٹا بیس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فیشل ریکگنیشن نظام کا استعمال کیا جائے، خاص طور پر ان شہریوں کی مدد کے لیے جنہیں فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا ایک اور اہم ریکارڈ توڑ دیا

بائیومیٹرک معلومات کی علیحدگی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات کی علیحدہ سٹوریج بند کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان خاندان کو افغانستان چھوڑ کر واپس آنے والے ٹرک سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کا نفاذ

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں چہرہ شناسی (فیشل ریکگنیشن) ٹیکنالوجی کے نفاذ کو 31 دسمبر 2025 تک یقینی بنایا جائے، اس عمل کی نگرانی وزارت داخلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کرپٹو کے شعبے میں جو کام مہینوں پہلے کردیا، اسرائیل وہ کرنے کا اب سوچ رہا ہے۔

نادرا کی خدمات کی توسیع

اجلاس کو بتایا گیا کہ نادرا کی سروسز کو ملک بھر کی 44 ایسی تحصیلوں اور مخصوص یونین کونسلوں تک توسیع دی گئی ہے جہاں یہ سہولتیں دستیاب نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کی واضح تردید

اسلام آباد میں نادرا خدمات

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کی تمام 31 یونین کونسلز میں 30 جون 2025 تک نادرا خدمات دستیاب ہوں گی۔ وزیر داخلہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور وزارت خارجہ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ایک جامع جائزہ لینے کی ہدایت کی تاکہ ان ممالک اور خطوں کی نشاندہی کی جا سکے جہاں نادرا خدمات کی زیادہ ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار علی ظفر 8سال سے زیر سماعت ہتک عزت کیس جیت گئے، میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے جرمانہ

نادرا ریجنل دفاتر کا قیام

وزیر داخلہ نے ملتان، سکھر اور گوادر میں نادرا کے ریجنل دفاتر کے قیام کی منظوری دی۔ چیئرمین نادرا نے ادارے کی رسائی، سروس ڈیلیوری اور ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

نادرا میگا سینٹر کا افتتاح

قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکٹر آئی 8 میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا، میگا سنٹر کی تکمیل جون 2026 میں متوقع ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...