وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی لیہ میں میڈیکل کالج کی تعمیر کا اعلان
لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ میں فوری میڈیکل کالج کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشینوں کے بارے میں فیصلہ کر لیا، امریکی اخبار
سکالرشپس اور لیپ ٹاپ کی تقسیم
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لیہ میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انشااللہ لیہ میں میڈیکل کالج کی فوری تعمیر شروع ہوجائے گی، کوشش ہوتی ہے کوئی بچہ ٹیکنالوجی اور تعلیم سے محروم نہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: قضاء کا ذائقہ شیریں ہے شہد سے لوگو۔۔۔
اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں
مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ میرا پہلا سال ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا مزید بہتری کرنے کی کوشش کروں گی، میں آپ بچوں کے سامنے جوابدہ ہوں، یہ آپ کا حق ہے جو ملا ہے اور یہ ملنا چاہیے تھا، کبھی آپ نے میرا شکریہ ادا نہیں کرنا یہ آپ کا حق تھا۔
یہ بھی پڑھیں: میں مرنے والوں کے لیے آخری کھانے بناتا ہوں
سکالرشپس اور لیپ ٹاپ کی تعداد میں اضافہ
انہوں نے کہا ہے کہ میں نے 30 ہزار سکالرشپس کو بڑھا کر 50 ہزار کردیا ہے، ہر سال 30 ہزار لیپ ٹاپس سے بڑھا کر ایک لاکھ لیپ ٹاپس کر دیئے ہیں، چاہتی ہوں آپ کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، ریاست ماں نہیں بنتی تو وہ اپنے فرائض میں غفلت برتتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شورکوٹ: موٹروے پر 2 مسافر بسوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
والدین کی محبت
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایک ماں چاہتی ہے اپنا سب کچھ اپنے بچوں کی جھولی میں ڈال دوں، دل کرتا ہے جو کچھ میرے پاس ہے سب آپ کے سامنے رکھ دوں، جس طرح میں اپنے بچوں کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں ویسے ہی آپ کی کامیابی پر خوش ہوئی ہوں، مجھے رلانا اتنا آسان نہیں ہے، میں 2 بار قید تنہائی میں رہی لیکن کبھی روئی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سروس ٹربیونل کے 4 ممبران کی تقرری کردی گئی
لیہ کی محبت
مریم نواز نے کہا ہے کہ لیہ والوں سے جو مجھے پیار اور عزت ملی کبھی نہیں بھول سکتی، چھوٹا شہر ہی صحیح لیکن لیہ بھی میرے دل کے بہت قریب ہے، ڈی جی خان بھی میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
پہلا سرکاری پری سکول
انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری پری سکول بنایا ہے، پورے پاکستان میں کوئی پرائیویٹ سکول اتنا شاندار نہیں ہو گا، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی اپنے بچے کو اس سکول میں داخل کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد
تعلیمی بجٹ میں اضافہ
مریم نواز نے کہا ہے کہ اس سال محکمہ تعلیم کو 110 ارب روپے دیئے ہیں، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار سکول ہیں، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو شاباش دینا چاہتی ہوں، لیہ یونیورسٹی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں، ڈی جی خان یونیورسٹی کیلئے بھی ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرا دی ہے: بیرسٹر گوہر
قوم کی یکجہتی اور عزم
انہوں نے کہا ہے کہ جو آپ کے گھروں، روٹی، سبزی، بجلی کی قیمتوں کیلئے فکر مند ہے وہ آپ کا ہمدرد ہے، جو نفرت کے بیج بوتا ہے وہ قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل سرچ میں ایک نئے اے آئی فیچر کا اضافہ جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
خدمات کی اہمیت
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جس نے ملک کیلئے خدمات دیں وہ سب ہمارے ہیرو ہیں، جنہوں نے وردی کو جلایا انہوں نے قوم کے وقار اور طاقت کو جلایا۔
یہ بھی پڑھیں: چین اگلے ماہ پاکستان کو 3.7 ارب ڈالر قرض دے گا
ماضی کی کامیابیاں
مریم نواز نے کہا ہے کہ 10 مئی کو سب پتہ چل گیا، جو قومیں شہیدوں کی تنصیبات کو روندیں وہ کچرے کے ڈھیر میں جاگرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق، ایک زخمی
قوم کی طاقت
ان کا کہنا تھا کہ موٹروے، دفاعی تنصیبات، سڑکیں سب آپ کی اپنی ہیں، آج جو باتوں میں آ گئے وہ جیلوں میں پڑے ہیں، کوئی کہے آگ لگادو، توڑ دو آپ نے یہ نہیں کرنا۔
اختتام
مریم نواز نے آخر میں یہ بھی کہا ہے کہ جب قوم بنیان مرصوص بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہرا سکتی، تمام بچے پاکستان کیلئے بنیان مرصوص بنیں، پاکستان نے ایک چھوٹا ملک ہونے کے باجود بھارت سے جنگ جیتی ہے۔