1 مئی کے کیس: پی ٹی آئی ایم این اے اور سابق ایم پی اے سمیت 11 ملزمان کو سزائیں

انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو سزا سنادی۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ کیوں پہنچایا؟ متاثرہ مسافر نے نجی ایئرلائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا
عدالتی کارروائی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں اور کارکنان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ہرجانہ کیس؛ جج کے دائرہ اختیار کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی
سزا کی تفصیلات
عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف، سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔
یہ بھی پڑھیں: محنت کش ہمارے ہیرو، خراج تحسین پیش کرتے ہیں: سی ای او لیسکو کا یوم مئی پر تقریب سے خطاب
ملزمان کی گرفتاری
عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے عدالت میں موجود 4 ملزمان محمداکرم، میراخان، شاہ زیب اور سہیل خان کو تحویل میں لے لیا جبکہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: فل کورٹ اور آئینی بینچ کے حوالے سے رکن جوڈیشل کمیشن نے اہم سوال اٹھا دیا
حملے کی نوعیت
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان نے تھانہ رمنا پر حملہ کیا، فائرنگ اور پتھراو¿ کیا، پولیس والوں کو مارنے کی کوشش کی جبکہ ملزمان نے اپنے مقاصد کے لئے موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی۔ ملزمان کے خلاف 24 گواہان نے اپنی شہادتیں قلمبند کرائیں اور ملزمان کی مجسٹریٹ صاحبان کے سامنے شناخت پریڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا اور آخرت کی کامیابی کس کی خدمت میں پوشیدہ ہے؟ شیخ صالح بن حمید نے بتا دیا
سزا کا تفصیلی بیان
جج طاہر عباس نے کہا کہ پولیس پر قاتلانہ حملے پر ملزمان کو 5 سال قید، 50 ہزار جرمانہ اور موٹرسائیکل جلانے پر 4 سال قید 40 ہزار روپے جرمانہ، پولیس کے کام میں مداخلت پر 3 ماہ قید، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک ماہ جبکہ مجمع بنا کر جرم کرنے پر 2 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔
دہشتگردی کی سزائیں
جج نے فیصلے میں مزید کہا کہ دہشتگردی کی دفعات پر 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے۔ جج طاہر عباس نے مزید کہا کہ اگر اسلام آباد کے تھانوں پر حملہ ہوتا ہے تو ملک میں کوئی جگہ رہنے کے قابل نہیں رہے گی۔