راولپنڈی: قربانی کے جانور چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، بکرے برآمد
پولیس کی کارروائی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قربانی کے جانور چوری کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: حج پر جانے کے خواہشمند افراد کب تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں؟ اعلان ہو گیا
ملزمان کی گرفتاری
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان سے چوری کئے گئے 3 بکرے برآمد کرلئے گئے اور ملزمان کے زیر استعمال 2 گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس کا بیان
پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 30 ہزار روپے بھی ملے ہیں۔ شہری نے 15 پر کال کی کہ 3 افراد گھر کے باہر سے 3 بکرے چوری کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس نے ناکہ بندی کرکے تینوں ملزمان کو بکروں سمیت گرفتار کیا۔








