خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پل گرگیا، ایک ملازم جاں بحق
خانیوال ریلوے سٹیشن پر حادثہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل کا ایک حصہ گر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تارک مہتا کا الٹا چشمہ، جیٹھا لال کا کردار نبھانے والے اداکار کا معاوضہ کتنا ہے؟
واقعات کا خلاصہ
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترجمان ریلوے کے حوالے سے بتایا کہ پل کے ایک حصے کے گرنے سے ایک ریلوے ملازم جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں: بیرسٹر امجد ملک
امدادی کاروائیاں
ترجمان ریلوے کا بتانا ہے کہ امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں اور پل کی تعمیر کا کام آج سے شروع ہوگا۔
ریلوے ٹریفک کی صورتحال
ترجمان ریلوے نے یہ بھی بتایا کہ ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔








