اگلا معرکہ حق معرکہ کشمیر ہوگا: گورنر سندھ
کشمیر کا حق: گورنر سندھ کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگلا معرکہ حق معرکہ کشمیر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
عقیدہ اہلسنت کانفرنس میں اظہار خیال
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں عقیدہ اہلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سپہ سالار نے 10 مئی کو ملک کی سمت کا تعین کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا، ہم نے آزادی کی قدر نہیں کی، ہمیں اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ہسپتال سملی کے کارڈیک وارڈ کو نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
قرآن کی اہمیت اور اسلامی مسائل
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم اس لئے پیچھے ہیں کہ ہم نے قرآن مجید پر عمل نہیں کیا، آج کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھرمیں مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے۔
گورنر ہاو¿س میں تعلیمی اقدامات
کامران ٹیسوری نے کہا کہ دعوے تو کوئی اور کرتا تھا کہ گورنر ہاو¿س میں یونیورسٹی بنائیں گے، آج 50 ہزار بچے گورنر ہاو¿س میں آئی ٹی کورس کررہے ہیں، آئی ٹی کورس کے لئے حکومت سے ایک روپیہ نہیں لیا۔








