ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ، فلڈ سمولیشن ماڈل پر بریفنگ

ایشیائی ترقیاتی بینک کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد میں ایلکس ہاروے، سٹیون اور آصف ترنگی سمیت دیگر نمائندوں نے حصہ لیا۔ وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وفد کو پی ڈی ایم اے کی ورکنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیونیکا تریپاٹھی اور وویک دہیا کی طلاق کی افواہیں، اداکار نے صورتحال واضح کردی
کنٹرول روم کی کارکردگی
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کے ساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی، سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے تیار ہے۔ ہیٹ ویو، بارش، فلڈ اور دیگر آفات کے بارے میں پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سال مون سون بارشوں اور اربن فلڈنگ کے خدشے کے باعث ندی نالوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اس سال مون سون بارشیں اوسطاً 20 فیصد زیادہ ہونے کی پیشگوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناران میں سیاحت کے دوران بچے سمیت 3 افراد گلیشیر کے نیچے دب کر جاں بحق
فلڈ سمولیشن ماڈل کی اہمیت
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وفد کو فلڈ سمولیشن ماڈل کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفد کا کہنا تھا کہ فلڈ سمولیشن ماڈل ایلی وارننگ، بچاؤ اور ریسکیو و ریلیف اقدامات کے لئے بہت فائدے مند ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ایمرجنسی ریسپانس سسٹم متاثر کن ہیں۔
حفاظتی اقدامات اور تعاون
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت شہریوں کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ قدرتی آفات سے بچنے کے لئے پی ڈی ایم اے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے باہمی شراکت داری اور تعاون ناگزیر ہے۔