مرغی، چینی، خشک دودھ، گھی، آٹا سستا، ٹماٹر، آلو، انڈے، پیاز، گڑ، کیلے، دال ماش، دال چنا اور سگریٹس مہنگے

ہفتہ وار مہنگائی کی صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہفتہ وار مہنگائی میں 0.81 فیصد کمی ہوگئی، گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی 0.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 125 فیصد محصولات عائد کردیے
اعدادوشمار کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق:
- ٹماٹر: 4.54 فیصد مہنگا
- آلو: 2.94 فیصد مہنگا
- انڈے: 2.19 فیصد مہنگے
- دیگر مہنگی اشیاء: پیاز، گڑ، کیلے، دال ماش، دال چنا اور سگریٹس
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری،ہر شہر کو جمالیاتی طور پر بہترین نظر آنا چاہیے: مریم نواز
سستی اشیاء کی فہرست
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کی کچھ سستی اشیاء یہ ہیں:
- چکن: 8.51 فیصد سستا
- چینی: 0.25 فیصد سستی
- خشک دودھ: 0.20 فیصد سستا
- دیگر سستی اشیاء: گھی، گندم کا آٹا، چاول، لہسن، دال مونگ، بجلی اور ایل پی جی
نتیجہ
ایف بی ایس کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 10 اشیاء سستی ہوگئیں جبکہ 14 مہنگی ہوئیں، اور 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔