جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حج پر روانگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سفر حج پر روانگی کے باعث سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈا پور نے پشاور میں جلسے کا اعلان کردیا
حلف برداری کی تقریب
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل آفس کے افسران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ڈیوٹی کے اوقات
جسٹس منیب اختر 6 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے، جبکہ 6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ جاری، 4 امیدوار مدمقابل
سنیارٹی کی صورت حال
جسٹس منیب اختر سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرون ملک ہیں۔
چیف جسٹس کی واپسی کی تاریخ
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آج صبح سفر حج پر روانہ ہوئے اور 10 جون کو پاکستان واپس آئیں گے۔