فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ واضح بیان کہ کشمیر کا کوئی سودا ممکن نہیں، کشمیری عوام کے لیے ایک نوید ہے: کشمیر کمیٹی جدہ

کشمیر کمیٹی کا خیر مقدم
مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری، سردار محمد اقبال یوسف (جنرل سیکریٹری) اور دیگر کشمیر کمیٹی ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستانی فیلڈ مارشل کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس سے عوام میں امید کی نئی شمع روشن ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سیکرٹری جنرل کو او آئی سی سیکرٹریٹ میں نمائش کے لیے 2 فن پارے پیش کردیئے
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بیان
کمیٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ واضح بیان کہ "کشمیر کا کوئی سودا ممکن نہیں"، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے اور پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، یہ کشمیری عوام کے لیے ایک نوید ہے جو دہائیوں سے بھارتی تسلط کے خلاف قربانیوں کی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دے کر ایک ابدی سچائی کی بنیاد رکھی تھی اور آج پاکستان کی عسکری قیادت کا یہ دوٹوک اور باوقار موقف اس تاریخی حقیقت کی ازسرنو توثیق ہے۔
پاکستان کے اصولی مؤقف کا اظہار
کمیٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بیان، پاکستان کے انقلابی اور اٹل اصولی مؤقف کا غماز ہے۔ یہ پیغام نہ صرف کشمیری حریت پسندوں کے لیے اعتماد و حوصلے کا باعث ہے بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی ایک بلیغ پیغام ہے کہ پاکستان، مسئلہ کشمیر پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ پانی کو پاکستان کی "ریڈ لائن" قرار دینا اس بات کا مظہر ہے کہ مسئلہ کشمیر نہ صرف ایک انسانی و سیاسی مسئلہ ہے بلکہ پاکستان کی بقاء، سلامتی اور مستقبل کا سوال بھی ہے۔