پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف مقرر کیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔ گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، صدر یواین جنرل اسمبلی
اچھی اوپننگ اور نمایاں کارکردگی
بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار اوپننگ کی بدولت رنز کا پہاڑ کھڑا دیا۔ انہوں نے 41 گیندوں پر دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی
پاکستان کی طرف سے حسن نواز 26 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے 41 اور کپتان سلمان علی آغا نے 19 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی بولنگ
بنگلہ دیش کی طرف سے حسن محمود اور تنظیم حسن ثاقب نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رشد حسین نے ایک وکٹ لی۔