جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری، پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بیان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور تمام قومی اداروں کی مکمل ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔ جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 7100 روپے کمی
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ کوئٹہ آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کمانڈر کوئٹہ کور اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء، افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے "آپریشن بنیان مرصوص" کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی مزدور دوست پالیسی: لاہور، قصور میں صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ
عالمی و علاقائی صورتِ حال
عالمی اور علاقائی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے ابھرتے ہوئے تنازعات کی نوعیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے خلاف بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے بڑھتے رجحان کو خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے جارحیت کو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ایپل نئے آئی فون میں انسانی آنکھ جیسا کیمرہ بنانے جا رہا ہے؟
دہشت گردی کے خلاف عزم
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ قومی قیادت کے تحت پاکستان کے عوام مادرِ وطن کے دفاع کے لیے فولادی دیوار بن گئے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے عزائم ناکام بنائے جائیں گے، اور مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل جنوبی ایشیاء میں تزویراتی استحکام کے لیے ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارجنٹینا کے صدر پر انتخابی مہم کے دوران شہریوں کا پتھراؤ، 2افراد زخمی
بھارت کی آبی دہشت گردی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی آبی دہشت گردی اور پاکستان میں دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی پر بھی بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: مجھ سے زیادہ پالتو بلی کا خیال رکھتا ہے، بیوی اپنے شوہر کو عدالت لے گئی
انسدادِ دہشت گردی کی مہم
انہوں نے انسدادِ دہشت گردی کی مہم کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔ طلباء اور افسران کو اپنی ذمہ داریاں لگن, جذبے اور عزم کے ساتھ ادا کرنے کی تلقین کی گئی اور جدید سوچ اور تحقیق کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کی کوششیں
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تربیت نہ صرف موجودہ حالات کی عکاس ہونی چاہیے بلکہ مستقبل کے میدانِ جنگ کے لیے بھی تیار کرے۔







