کراچی، بلدیہ ٹائون کی پہاڑیوں سے 12 سالہ بچے کی برہنہ لاش برآمد

کراچی میں بچے کی برہنہ لاش کی برآمدگی
کراچی (آئی این پی) - کراچی میں بلدیہ ٹائون کی پہاڑیوں سے 12 سالہ بچے کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون رئیس گوٹھ کی سنسان پہاڑیوں پر ایک بچے کی کئی روز پرانی برہنہ حالات میں لاش ملی۔ پولیس نے بتایا کہ لاش کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہ ملی، وقوعہ کے اطراف کئی کلومیٹر تک کوئی آباد نہیں۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے بچے کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کی وجہ موت سامنے آسکے گی۔
پچھلے واقعات
یاد رہے رواں ماہ 11 مئی کو کراچی میں سپر ہائی وے گڈاپ ٹاون میں واقع مدرسے سے 13 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔