گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن فیس بڑھانے کا فیصلہ، پریشان کن خبر آگئی

نئے مالی سال کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ
لاہور(آئی این پی) نئے مالی سال میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن فیس بھی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھونی کی فرنچائز کی مسلسل شکستوں نے بالی ووڈ اداکارہ کو رلا دیا، ویڈیو وائرل
رجسٹریشن فیس میں تبدیلیاں
ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹریشن فیس میں اضافے کی تجاویز مرتب کر لی ہیں۔ ایک ہزار سی سی تک کار کی رجسٹریشن کی فیس 1200 سے بڑھا کر 5000 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مختلف کیٹیگریز کے لئے فیس کی تجاویز
ایک ہزار سی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 2000 سے بڑھا کر 11000، جبکہ 1800 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 3000 سے بڑھا کر 22000 کرنے کی تجویز ہے۔ ایچ ٹی وی کی رجسٹریشن فیس بھی 4000 روپے سے بڑھا کر 11000 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔