بجٹ تجاویز، 200 سے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی، خصوصی رعایت کی تجویز

اسلام آباد میں بجٹ تجاویز

اسلام آباد(آئی این پی) بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ والوں کو بجلی نرخ میں رعایت کی تجویز سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: نو مئی مقدمات: عالیہ حمزہ، نادیہ خٹک، جاوید کوثر کی ضمانت میں توسیع

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت ہوا، ڈسکوز کی نجکاری پر بلائے گئے اجلاس میں لوڈشیڈنگ اور بجلی بحران کی گونج سنائی دی۔ کمیٹی ممبران نے بڑھتی لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر اظہار تشویش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ، اہم معاملات پر تبادلہ خیال

لوڈشیڈنگ کی صورتحال

چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں عوام کو جیتے جی مار دیا گیا ہے، اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور گرمی میں عوام کیسے برداشت کرے؟

ڈاکٹر فاروق ستار کی تجاویز

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جہاں بلوں کی ادائیگی کم ہے اور چوری ہے، وہاں فیڈرز کے بجائے پی ایم ٹی سطح پر لوڈشیڈنگ کی جائے۔ یہ کہاں کا قانون ہے کہ پورے پورے فیڈرز بند کرکے لوگوں کو اذیت دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ تجاویز میں حکومت کو کہیں گے کہ 200 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بھی بجلی نرخوں میں رعایت دی جائے۔

Categories: بجٹ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...