کرسٹیانو رونالڈو نے بیٹے پر سوشل میڈیا اور سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی
کرسٹیانو رونالڈو کا سوشل میڈیا سے احتیاطی رویہ
لزبن (آئی این پی) معروف فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے جدید دور کی ڈیجیٹل زندگی سے متعلق سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اپنے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کو سوشل میڈیا استعمال کرنے یا اسمارٹ فون رکھنے کی اجازت نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں: 14 سالہ کرکٹر کے ساتھ مبینہ تصویر وائرل ہونے پر اداکارہ پریتا زنٹا بھڑک اٹھیں
تعلیم اور نظم و ضبط کی اہمیت
رونالڈو نے ترقی، نظم و ضبط اور تعلیم پر زور دیتے ہوئے بیٹے کو ورچوئل دنیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "میں اپنے بیٹے کی شخصی نشوونما، تعلیم اور نظم و ضبط کو ہر حال میں مقدم رکھتا ہوں اور نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا سوشل میڈیا جیسی غیر ضروری توجہ بٹانے والی سرگرمیوں کا شکار ہو۔"
یہ بھی پڑھیں: جونیئر جناح ٹرسٹ کا برما ٹاؤن میں “زیرو آؤٹ آف اسکول چلڈرن” ماڈل پراجیکٹ کا آغاز، پہلے مرحلے میں 360 بچوں کی انرولمنٹ
یادگار واقعہ
یادرہے کہ 2020 میں رونالڈو جونیئر نے خفیہ انسٹاگرام اکاونٹ بنایا تھا، جو مختصر وقت میں 10 لاکھ سے زائد فالوورز حاصل کر گیا تھا۔ تاہم، جیسے ہی رونالڈو کو اس بات کا علم ہوا، انہوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے اکاونٹ بند کروا دیا۔
کھیل کے میدان میں رونالڈو جونیئر
رونالڈو جونیئر حال ہی میں پرتگال کی انڈر5 ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ 14 سالہ نوجوان سعودی عرب کے کلب النصر میں اپنے والد کے ساتھ کھیل رہا ہے۔








