بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہمی پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش، حکومت سے وضاحت طلب
 
			آئی ایم ایف کی تشویش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہم کرنے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جب صدر لغاری نے بینظیر بھٹو کی حکومت برطرف کی تھی تو ان پر الزام یہ بھی تھا کہ وہ فون ٹیپنگ کرتی رہی ہیں، مطیع اللہ جان
آئی ایم ایف کی وضاحت کی طلب
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بِٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہم کرنے کے معاملے پر اعتماد میں نہ لینے اور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: بیٹے نے والدین کو کنویں میں پھینک دیا، لاشیں برآمد، ملزم گرفتار
ورچوئل مذاکرات کا آغاز
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کو بجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہوگی جبکہ آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی کا سٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پر بجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون پر تشدد، وزیر اعظم نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا
قرض پروگرام کے تحت اقدامات
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اقدامات مشاورت سے کئے جائیں۔ حکومت کی معاشی ٹیم کو بجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالات کا سامنا ہے جبکہ بجلی فراہمی کے اقدام پر آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کی گفت و شنید
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے تمام معاملات پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے。
 
				








 
  