کراچی سمیت صوبہ سندھ میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کراچی اور صوبہ سندھ کا موسم
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سمیت صوبہ سندھ میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صارم برنی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو 4 جولائی تک جواب داخل کرانے کی مہلت
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 کی فیول ایوریج کو بہتر بنانے کے مفید مشورے
صوبہ سندھ کی صورتحال
اس کے علاوہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
دیگر علاقوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔








