بھارتی فوج نے پہلی مرتبہ پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران لڑاکا طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا

بھارت کا پاکستان پر حملہ
سنگاپور(ویب ڈیسک) مئی 5202 ء کے اوائل میں پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا جس پر پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کے دوران ہندوستان کو رافیل سمیت کم از کم پانچ طیاروں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کی میچ کے دوران موت ہو گئی
بھارتی فوج کا اعتراف
اب پہلی بار بھارتی فوج نے باضابطہ طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔ تفصیل کے مطابق شنگری لا ڈائیلاگ کے موقع پر بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے انڈین آرمڈ فورسز کے چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے ساتھ جھڑپوں کے دوران بھارت نے کچھ طیارے کھوئے ہیں، تاہم کوئی اعدادوشمار دینے سے گریز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں کھلم کھلا ’’دھاندلا‘‘ کیا: بیرسٹر سیف
صحافی کے سوالات
ان سے صحافی نے سوال کیا کہ "جب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان واقعہ ہوا ہے، کیا ایسا ہوا ہے کہ پاکستان نے بھارت کا ایک طیارہ گرایا، کیا آپ تصدیق کر سکتے ہیں؟" انیل چوہان کا کہنا تھا کہ "میرے خیال میں کیا اہم ہے کہ طیارے نہیں گر رہے، لیکن وہ کیوں کر رہے تھے۔"
یہ بھی پڑھیں: مشیش خان کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب، انسٹاگرام پر زبردست چھترول
ایک طیارے کی گرتن کی تصدیق
صحافی نے پھر سوال کیا کہ کم از کم ایک طیارہ گرا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا "ہاں"، اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ایسا کیوں ہوا، اچھی بات یہ ہے کہ ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ آپ نے کیا غلطی کی، اس کی نشاندہی کی، غلطی کو سدھارا اور پھر دو دن بعد دوبارہ عمل کیا، اپنے تمام طیارے اڑائے اور لانگ رینج اہداف کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: جب ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے تو ٹرمپ کہاں تھے ؟
پاکستانی دعوے کی حقیقت
پاکستان دعویٰ کرتا ہے کہ 6 بھارتی طیارے گرائے ہیں، کیا یہ درست ہے؟ اس پر چوہان نے موقف اپنایا کہ یہ بالکل درست نہیں اور یہ معلومات نہیں، لیکن جیسا کہ پہلے میں نے کہا کہ وہ کیوں گرے ہیں، وہ ہمارے لیے زیادہ اہم ہے اور اس کے بعد ہم نے کیا کیا، وہ ہمارے لیے زیادہ اہم ہے۔
بھارتی فضائیہ کا موقف
اس سے قبل یاد رہے کہ 9 مئی کو ایک بریفنگ میں رافیل طیارے کے نقصان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے کے بھارتی نے کہا تھا کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔