ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم کا شاندار کارنامہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: آشنا کے ساتھ پکڑے جانے پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کا جائزہ
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جب کہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا موٹو ہے نہ کچھ کرنا ہے اور نہ کرنے دینا ہے: عظمٰی بخاری
ارشد ندیم کی شاندار پرفارمنس
پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جب کہ دوسری کوشش میں ان کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک بار پھر ہم بھیڑ بکریوں کی طرح مندر کے اندر داخل ہوئے، شدید گرمی تھی یورپی اور امریکی سیاح لال بھبھوکا چہرے لئے گرمی گرمی پکار رہے تھے.
فائنل میں نتیجہ
چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود رہے جس کے بعد انہوں نے اپنی آخری تھرو 86.40 میٹر لمبی پھینکی اور بلآخر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛سری لنکا بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
مسابقتی کارکردگی
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرور کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔
پچھلے کارنامے
واضح رہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل پیرس اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔