بیٹی کی پیدائش کے بعد کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کس وجہ سے کم کیا؟
کرن اشفاق کا وزن کم کرنے کا راز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ کرن اشفاق نے بیٹی کی پیدائش کے بعد 15 کلو وزن کم کرنے کا راز کھول دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کیا اہم مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے بتادیا
انسٹاگرام پر اشتراک
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنی جم کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل کیپشن بھی درج کیا جس میں اپنے weight loss journey سے پردہ اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر حملے سے متعلق سوال پر بھارتی لڑکی نے ’’مودی سرکار کو کھری کھری سنا دیں ‘‘، ویڈیو دیکھیں
ذاتی تبدیلی کی ضرورت
کیپشن میں کرن اشفاق نے لکھا کہ 'بیٹی کی پیدائش کے بعد میں نے 15 کلو گرام وزن اپنے جسم کیلئے نہیں بلکہ اپنی ذات کیلئے کم کیا تاکہ اپنے بچوں کے پیچھے بھاگ سکوں۔'
یہ بھی پڑھیں: جذبۂ خدمت کو سلام، چند دنوں میں 10 ہزار سے زائد افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی
دیگر ماؤں کے لئے پیغام
اداکارہ نے دیگر ماں بننے والی خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'میں نے اپنا وزن اس لئے کم نہیں کیا کہ میں دوبارہ پہلے جیسی نظر آؤں بلکہ اس لئے کم کیا ہے تاکہ مضبوط بن کر اپنی معمولات زندگی اور اپنے پیاروں کے درمیان آسکوں۔'
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی زندگی کو خطرہ ہے، مشاہد حسین سید نے خدشات کا اظہار کر دیا
فٹنس ٹرینر کا شکریہ
کرن اشفاق نے اپنی پوسٹ کے آخر میں حوصلہ افزائی کرنے والے اپنے فٹنس ٹرینر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا جھوٹا کھیل بے نقاب، ’’میزائل نمائش‘‘ خطرناک مہم جوئی، پاکستان کیا جواب رکھتا ہے۔۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے۔
ذاتی زندگی کی تبدیلیاں
واضح رہے کہ اداکارہ کرن اشفاق نے اداکار عمران اشرف سے 2018 میں شادی کی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا 'روحان' ہے۔ تاہم 2022 میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
دوسری شادی اور حالیہ خوشیوں
طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چودھری سے دوسری شادی کی تھی۔ گزشتہ برس اکتوبر میں کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔








