لاہور پولیس کا خواتین پر بھی تھانے میں تشدد کا انکشاف، باوردی اہلکار نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا
 
			پنجاب پولیس میں بد سلوکی کے واقعات
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس میں موجود بعض عناصر کی طرف سے شہریوں سے بد سلوکی کی خبریں کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ لیکن تازہ انکشاف میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تھانہ شاہدرہ میں پولیس نے خواتین پر بھی تشدد کیا، جس کا انکشاف ایک بہادر پولیس اہلکار نے کیمروں کے سامنے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں اگلے 3 روز درجۂ حرارت کتنا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
پولیس اہلکار کی زبانی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پولیس اہلکار نے اس واقعے کو تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: "میں ایک بھی بات غلط بیان نہیں کروں گا۔ مجھے اللہ کے سوا کسی سے ڈر نہیں لگتا۔ بات یہ ہے کہ ایک عورت، جس کی اسلام ہمیں عزت کرنے کا حکم دیتا ہے، کو پانجے مارتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ
اینکر کا سوال
اس پر اینکر نے سوال اٹھایا کہ "یہ آپ نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے؟" جس پر اہلکار نے جواب دیا کہ "میں نے اپنی ان گنہگار آنکھوں سے دیکھا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: مناسک حج کا آج سے آغاز، دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین کی منیٰ کے لیے روانگی شروع
تھانے کا ماحول
اینکر نے پھر پوچھا کہ "آپ اس تھانے میں تعینات تھے؟" تو اہلکار نے کہا کہ "میں اس تھانے میں تعینات تھا، تھانہ شاہدرہ میں، اس وقت ایس ایچ او میاں تحسین تھے جس نے یہ حرکت کی، اس کا نام عمران ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: ندیم ملک نے شہبازشریف کی کابینہ کے وزراء پر چینی کی قلت پیدا کرنے کا الزام لگا دیا ، رانا ثناء اللہ کی تردید
تشدد کے واقعات
اہلکار کا کہنا تھا کہ خاتون کو مارا جا رہا ہے، اگر میری بات پر یقین نہیں تو اس وقت وہاں ہیڈ کانسٹیبل فرحان موجود تھا۔ "وہ بے چاری روتی رہی ہے۔" اہلکار نے مزید کہا: "میں ڈی آئی جی کے پاس جاوں گی، وہ کہتے ہیں کہ یہ پاگل تھی، مینٹل تھی۔"
یہ بھی پڑھیں: کیا سیز فائر کے بعد دوبارہ بھارت جنگ شروع کرے گا؟ ویڈیو تجزیہ
پولیس اہلکار کی خواہش
اہلکار نے مزید کہا کہ "میں حیران ہوگیا، کاش میں یہاں ایس ایچ او ہوتا۔ اس خاتون کا کوئی پراپرٹی کا معاملہ تھا، اس کے بھائیوں نے کہا کہ اس کو مارو، چیخیں نکلواؤ، ہم سے پیسے اٹھاؤ۔"
ویڈیو کی معلومات
@lahorerangofficial پولیس اہلکار نے کلمہ پڑھ کر بتا دیا #Lahorepuchtahai #lahorerang ♬ original sound - Lahore Rang Official 
 
				








 
  