عیدالاضحیٰ پر کس ملک میں کتنی تعطیلات ہوں گی؟

عیدالاضحیٰ 2025ء کی تاریخوں کی تصدیق
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیج، ایشیاء اور اس سے آگے کے بہت سے ممالک نے فلکیاتی پیشین گوئیوں کی بنیاد پر عیدالاضحیٰ 2025ء کیلئے عام تعطیل کی تاریخوں کی تصدیق کی ہے۔ کچھ ممالک میں عید الاضحیٰ 6 جون اور کچھ میں 7 جون کو منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 26 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات، 2 گھنٹے طویل بریفنگ
عید الاضحی کی تاریخیں
عید الاضحی 6 جون بروز جمعہ
نجی ٹی وی سما کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر، آسٹریلیا، کویت اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک میں عیدالاضحی 6 جون کو منائی جائے گی اور یوم عرفات 5 جون کو ہوگا۔
عید الاضحی 7 جون بروز ہفتہ
پاکستان، مراکش، موریطانیہ، برونائی، ملائیشیا، بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی۔ سرکاری اعلانات کی بنیاد پر دنیا بھر میں عیدالاضحیٰ 2025ء کی تعطیلات کی فہرست یہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی تو ہم نے انجوائے کرنا شروع کیا تھا، جنگ بند کیوں کردی؟ سیز فائر پر لاہوریوں کے خیالات
خطے کی تعطیلات کے اعلانات
متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات نے سرکاری اور نجی شعبوں کیلئے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے عیدالاضحی کی تعطیلات جمعرات 5 جون سے شروع ہوں گی اور اتوار 8 جون تک جاری رہیں گی۔
سعودی عرب
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری اور نجی اداروں میں 4 تعطیلات کا اعلان کیا ہے، تعطیلات عرفات کے دن یعنی جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔
کویت
کویتی حکومت نے تمام سرکاری اداروں اور پبلک سیکٹر کے ملازمین کیلئے عیدالاضحیٰ پر 5 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جو جمعرات 5 جون سے پیر 9 جون تک جاری رہے گی۔
قطر
قطر نے بھی جمعرات 5 جون (یوم عرفات) سے پیر 9 جون تک پانچ روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
عمان
عمان نیوز ایجنسی (اواین اے) نے رپورٹ کیا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند سرکاری طور پر نظر آنے کے بعد عمان میں عیدالاضحیٰ 6 جون 2025ء بروز جمعہ کو شروع ہوگی۔
بنگلہ دیش
بنگلہ دیش نے عیدالاضحیٰ کیلئے 10 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جو 5 جون سے شروع ہوکر 14 جون کو ختم ہوں گی۔
پاکستان میں عید کا اعلان
پاکستان میں 27 مئی کو چاند نظر نہ آنے کے بعد عید الاضحیٰ 7 جون کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں ممکنہ طور پر 4 روز کی تعطیلات ہوں گی، جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک تمام سرکاری و نجی اداروں میں تعطیلات ہوں گی۔