جاپان میں خوفناک زلزلہ، ریکٹر سکیل پر شدت 6.1 ریکارڈ

جاپان میں زلزلے کی شدت
ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ محسوس کیا گیا۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی جانب سے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹوں پر پچھتاوے کے بعد ٹرمپ نے مصالحت کے لیے حامی بھر لی
زلزلے کا وقت اور مقام
نجی ٹی وی سما نے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ جاپان میں 31 مئی کی شام مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 37 منٹ پر خوفناک زلزلہ آیا، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق آرمی چیف پرویز مشرف میرے نانا نہیں، اداکارہ زینب رضا کی وضاحت
زلزلے کی تفصیلات
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوشیرو کے جنوب مشرق میں واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے کوشیرو سٹی، کشیرو ٹاؤن اور شیبیچا ٹاؤن کے علاقوں میں محسوس کئے گئے، اور زلزلے کے شدت کو زیادہ سے زیادہ سکیل 7 میں سے 4 کا قرار دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی اور ماہرین کی آراء
جاپان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (این ایچ کے) کی رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کئی علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ماہرین نے پہلے ہی جاپان میں ایک بڑے زلزلے کے امکان سے خبردار کیا تھا، جس کے نتیجے میں تباہ کن اثرات مرتب ہونے کے خدشات ہیں۔