فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی:وزیر اعظم

وزیراعظم کی تعریفیں
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: ملزم عمر مقتول ٹک ٹاکر ثنا سے کس بات پر نا راض ہوا؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آگئی۔
کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا کردار
نجی ٹی وی سما کے مطابق، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں، دوست ملکوں سے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون شادی کرنے کیلئے بھارت پہنچ گئی لیکن ممکنہ جوڑی کی عمر میں کتنا فرق ہے؟ تصاویر وائرل
پاکستان کے دوست ممالک
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قریبی دوست چاہتے ہیں پاکستان تجارت بڑھائے، چین پاکستان کا ہر مشکل میں کام آنے والا دوست ملک ہے، سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست ہے، خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کے ویڈیو پیغام کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا بیان بھی آگیا
چیلنجز کا مقابلہ
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیلنجز کا آہنی عزم کے ساتھ مقابلہ کیا، معیشت، اصلاحات اور انسداد دہشتگردی پر توجہ مرکوز ہے، بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں محصولات 28 فیصد زیادہ رہیں، حکومت نے سمگلنگ پر قابو پا کر معیشت کو استحکام دیا، حکومت نے بجلی چوری کا خاتمہ کیا، جدت کو اپناتے ہوئے کرپٹو، بلاک چین ٹیکنالوجی کا اجرا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف
معاشی کامیابیاں
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ تک آگئی، حکومت نے ہر محاذ پر عظیم کامیابیاں سمیٹی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے سے معیشت کو استحکام ملا، معاشی استحکام کے لیے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے، معیشت ترقی کر رہی ہے، ہمارا عزم بلند ہے، معیشت کے استحکام سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، بھارت کا انکار، پاکستان نے آئی سی سی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا
بھارت کے خلاف کارروائیاں
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذ پر شکست دی، بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے، بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، حالیہ کشیدگی کے بعد ہماری افواج اور قوم کا مورال بلند ہے، اس لمحے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں بطور قوم آگے بڑھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا تو پی ٹی آئی والوں سے نمٹ لوں گا: فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
بھارتی جارحیت کا جواب
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے مذاکرات کے بجائے میزائل سے جواب دیا تاہم پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت میں 7 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر پرعزم اور پر اعتماد رہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے تاریخی کامیابی ملی۔
پاکستان کے دفاع کی یقین دہانی
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کو درپیش خطرات روایتی میدان جنگ تک محدود نہیں، مسلح افواج ہماری خودمختاری اور سا لمیت کی محافظ ہیں۔