سوراب میں بھارت نواز دہشتگردوں کا حملہ ناقابلِ برداشت ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کی دہشت گرد حملے کی مذمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوراب میں فتنہ الہندوستان کے تحت ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز سے پی ٹی اے ٹیکس ختم کیا جائے، علی قاسم گیلانی نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو خط لکھ دیا
شہید ہدایت بلیدی کی قربانی کا ذکر
وزیر اعلیٰ نے مادرِ وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نان فائلرز کیخلاف کارروائی کب سے شروع کرے گا؟ بڑا اعلان ہو گیا
بھارتی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہدایت بلیدی نے اپنی جان قربان کر کے فرض کی تکمیل کا ناقابلِ فراموش باب رقم کیا۔ بھارت نواز دہشت گردوں کا یہ حملہ انتہائی قابلِ نفرت اور ناقابلِ برداشت ہے۔
دشمنوں کو جواب دینے کا عزم
انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان کے شیر دل سپوت کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔








