طیارے گرنے کے بھارتی فوج کے اعتراف کے بعد کانگریس نے مودی سرکار سے ایک اور مطالبہ کر دیا

بھارتی فوج کا اعتراف
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) طیارے گرنے کے بھارتی فوج کے اعتراف کے بعد کانگریس نے مودی سرکار سے ایک اور مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: والدین کی طرف سے بچے کے دل و ذہن میں راسخ کیے گئے ندامت کے احساسات بڑے ہونے پر ختم نہیں ہوتے بلکہ مزید پختہ ہوئے ہوتے ہیں
کانگریس کی تنقید
’’جنگ‘‘ کے مطابق پاک-بھارت کشیدگی کے دوران طیارے گرنے کے بھارتی فوج کے اعتراف کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سرکار پر سخت تنقید کی۔ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا ہے کہ مودی حکومت قوم کو گمراہ کررہی ہے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے گرنے پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
جنگ بندی کی شرائط کا مطالبہ
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی شرائط بھی سامنے لانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ’’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار جنگ بندی کا معاہدہ کروانے کے دعوے کر رہے ہیں۔ نریندر مودی دعوؤں کی وضاحت دینے کے بجائے انتخابی مہم میں مصروف ہیں، جنگ بندی کی تفصیلات سامنے لانے سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔’’