سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع
پولنگ کا آغاز
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے سپریم لیڈر اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
پولنگ کی تیاری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حلقہ پی پی 52 میں پولنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور حلقے میں پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا
پولنگ اسٹیشن کی صورتحال
الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 38 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک نے فلسطین کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
امیدواروں کا مقابلہ
پی پی 52 میں ن لیگی امیدوار حنا ارشد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔
خالی نشست کی وضاحت
واضح رہے یہ نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔








