ایران نے ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دیدیا

ایران کی جانب سے IAEA کی رپورٹ پر ردعمل
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے افزودہ یورینیئم سے متعلق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو جانبدار قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
ایران کا احتجاج
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانب دار قرار دیتے ہوئے اس پر شدید احتجاج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں غیر معمولی گرم اکتوبر: نئی سردیوں کی کلیکشن تو آ گئی لیکن سردی کا انتظار ہے
ایران کی دفاعی حکمت عملی
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں اور اس ضمن میں ایران کی تمام تر سرگرمیاں IAEA کی زیر نگرانی اور مکمل شفاف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر افغان حکومت کا رد عمل
پر امن نیوکلیئر توانائی
ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ پر امن مقاصد کے لیے نیوکلیئر توانائی داخلی سطح پر تیار کرنے پر کوئی عالمی پابندی نہیں اور ایران کی کوئی ایسی تنصیب یا سرگرمی نہیں جو ظاہر نہ کی گئی ہو۔
IAEA کی رپورٹ کی تفصیلات
واضح رہے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران نے افزودہ یورینیئم کے ذخیرے میں اضافہ کر لیا ہے جو کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے درکار سطح کے قریب ہے۔