کراچی، دوست کے ہاتھوں نوجوان ہلاک،ملزم تھانے پیش ہو گیا

فائرنگ کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں حسین آباد کے علاقے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں نوجوان حارث ولد عبدالعزیز جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رتیش دیش مکھ کی شوٹنگ میں ڈانسر کی جان چلی گئی
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ کل جمعہ کی صبح پیش آیا تھا، جب مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عزیزآباد دو نمبر کا رہائشی اور بائیک رائیڈر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر فوری پابندی لگانے کی قرارداد پیش
ملزم کی گرفتاری
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم دلاور نے ازخود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی، جبکہ اس کا وڈیو بیان بھی منظرعام پر آ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: سلمان علی آغا گردن کی تکلیف کے باعث پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوسکے۔
ملزم کا بیان
بیان میں دلاور نے مؤقف اختیار کیا کہ مقتول حارث اس کا بچپن کا دوست تھا اور وہ میرے باڑے میں آیا تھا، جہاں میرا لوڈ پستول رکھا ہوا تھا۔ دلاور کا کہنا ہے کہ انجانے میں گولی چل گئی، اس کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور عراق میں ہزاروں پاکستانی پھنس گئے
واقعے کی تحقیقات
ملزم نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد وہ خود حارث کو اسپتال لے کر گیا، جبکہ مقتول راستے میں اس سے باتیں بھی کرتا رہا۔ دلاور نے حارث کے اہل خانہ اور دیگر افراد سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک حادثاتی واقعہ تھا، جس پر وہ دل سے معافی کا طلبگار ہے۔
پولیس کی تفتیش
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کا کوئی لائسنس تاحال پیش نہیں کیا جا سکا، جبکہ ابتدائی تفتیش میں ملزم کے دوستوں نے غلط بیانی کر کے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔