اسرائیل کے پرہجوم ریستوران میں اندھا دھند فائرنگ، ہلاکتیں، 22 سالہ مشتبہ نوجوان گرفتار

فائرنگ کا واقعہ
یروشلم (آئی این پی) اسرائیل کے علاقے کفر قاسم میں ایک ریسٹورینٹ میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
ہلاک ہونے والوں کی شناخت
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ریسٹورینٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ عدی شعبان اور 29 سالہ سعید شعبان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جان بحق ہونے والوں کا تعلق شہر لد سے تھا، جن میں عدی کی منگنی آنے والے کل (اتوار) کو ہونا تھی جبکہ سعید دو بچوں کا باپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جلسے کیلئے تیاری مکمل ، مطالبات پورے نہ ہونے تک واپسی نہیں ہوگی: علی امین گنڈا پور
ماضی کی داغدار کہانی
عدی شعبان معروف ٹیکسی ڈرائیور امین شعبان کا بیٹا تھا، جو 2016 میں تل ابیب میں ہونے والے ایک دہشت گرد حملے میں مارے گئے تھے۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے مشتبہ ملزم 22 سالہ نوجوان کا تعلق رملہ شہر سے ہے۔ یہ واقعہ خاندانی رنجش کا لگتا ہے۔ اس واقعے کے بعد رواں برس اسرائیل میں آباد عرب برادری میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک جا پہنچی۔
حکومتی ناکامیاں
ادھر نیشنل سیکیورٹی کے وزیر ایتمار بن گویر پر ملک کے عرب علاقوں میں بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ ان کے دور وزارت کے پہلے سال 2023 میں عرب برادری میں قتل کی شرح تاریخی سطح پر پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً دو گنا تھی۔