ن لیگ سرکاری مشینری کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی: حسن مرتضیٰ

حسن مرتضیٰ کا بیان
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سرکاری مشینری کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیت سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور سے اغوا 12 افراد کو پولیس نے بازیاب کرالیا
مسلم لیگ ن کی حکمت عملی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی حکمت عملی، مسلم لیگ ن والے فارم 47 تیار کرنے کے ماسٹر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی فراہمی میں اضافہ کر دیا
پیپلز پارٹی کا سیاسی مستقبل
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس الیکشن میں کم بیک کرے گی، 5 دہائیوں سے پیپلز پارٹی کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پنجاب میں واپسی کی خواہش
حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم کسی آسرے یا سہارے سے واپس نہیں آنا چاہتے۔