سانحہ 9 مئی، مختلف مقدمات میں ملوث ہزاروں افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے

اسلام آباد (آئی این پی)

سانحہ 9 مئی 2023 کے مختلف کیسوں میں ملوث ہزاروں افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں اور دیہاتوں کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد ایسے پاکستانی ہیں جن کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں جو کسی بھی طرح سانحہ 9 مئی میں ملوث پائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

بلاک پاسپورٹس کی تفصیلات

پاسپورٹ ذرائع کے مطابق بلاک ہونے والے پاسپورٹ میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو اس وقت نجی اور سرکاری اداروں میں دوران ڈیوٹی تھے، اور ان کے کسی بھی طریقے سے سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ جیو فینسنگ میں ان کا موبائل یا لینڈ لائن نمبر آنے کی بنا پر ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ جن افراد نے اپنے بے گناہ ہونے کے شواہد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیے، ان کے نام بھی ابھی تک شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 25 سال بعد امریکی اور شامی صدور کا مصافحہ، احمد الشرع کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

عدالت کے احکامات

عدالت عالیہ نے درجنوں کیسوں میں پاسپورٹ حکام کو ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔ پاسپورٹ حکام نے بہت سارے کیسوں میں عدالت میں پاسپورٹ بلیک لسٹ ہونے کا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا ہے۔ دوران سماعت پتا چلا کہ بہت سارے ایسے افراد ہیں جو ان علاقوں میں قائم سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرتے ہیں اور حالات خراب ہونے پر اپنے گھر والوں اور عزیز و اقارب کو فون کالز کرتے رہے، جس کی بنا پر جیو فینسنگ میں ان کا نام آگیا۔

وزارت داخلہ کا کردار

دوسری جانب محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا کہ پاسپورٹ کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا کام پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا نہیں، یہ وزارت داخلہ کا ہے۔ وزارت داخلہ ہی بلیک لسٹ اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرتی ہے اور نکالتی ہے۔ 9 مئی میں کسی بھی درجے میں شامل ہونے کی بنا پر نام بلیک لسٹ میں شامل ہو چکے ہیں۔ جن کے پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکے، ان کے پاسپورٹ کی مدت میں اب تجدید نہیں ہوسکتی جب تک ان کا نام بلیک لسٹ سے خارج نہیں ہو جاتا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...