دوستی کی حد یا کچھ اور؟’’ یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا

دوستی کا ایک نیا باب
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شوبز کی چمکتی دنیا میں جہاں ہر روز نئی کہانیاں جنم لیتی ہیں، وہیں دو مشہور اداکاراؤں، یشما گل اور ہانیہ عامر کی دوستی نے حالیہ دنوں ایک نیا رُخ اختیار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج رات سے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان
سوشل میڈیا کی ہلچل
سوشل میڈیا پر جاری منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ایک ویڈیو اور پھر اس کے بعد سامنے آنے والا شادی کا پروپوزل مداحوں کو الجھن میں ڈال گیا ہے کہ کیا یہ صرف گہری دوستی ہے یا کچھ اور بھی؟
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا
دوست کیلئے بے پناہ محبت
یہ دو اداکارائیں نہ صرف سکرین پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، بلکہ نجی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے لیے بے پناہ محبت اور وابستگی رکھتی ہیں۔ ہانیہ عامر اور یشما گل کی دوستی کی مثالیں اکثر میڈیا میں دی جاتی ہیں، چاہے وہ کسی ایونٹ میں ساتھ نظر آئیں یا یشما کی بلی ’جوجو‘ کے انتقال پر ہانیہ کا دل جیت لینے والا قدم، جب اس نے اپنی پالتو بلی ’ایشوریا‘ دوست کو دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پونڈ کیس کی سماعت 5 جون مقرر
حیران کن ویڈیو
تاہم حال ہی میں دونوں کی ایک ویڈیو نے سب کو حیران کردیا، جس میں وہ ایک جیولری شو روم میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں پہلے ہانیہ عامر اپنی دوست کو انگوٹھی پہناتی ہیں، اور پھر یشما گل محبت بھری شوخی سے ہانیہ کو انگوٹھی پہنا کر یہ کہتی ہیں: ’’ہانیہ کی شادی مجھ سے ہورہی ہے، یہ بہت امپورٹنٹ ہے!‘‘ اس کے بعد وہ ’مائن‘ کی آواز لگا کر گویا رشتے پر مہر لگا دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری پاور ڈویژن کی بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے کی خبروں کی تصدیق
مداحوں کے ملا جلا ردعمل
مداحوں نے اس منظر کو کسی فلمی سین کی طرح سراہا، مگر سوشل میڈیا پر ایک بڑی تعداد نے اس ’’دوستی سے کچھ آگے‘‘ قدم پر تنقید بھی کی۔ کچھ صارفین نے ان پر نئی نسل کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا، جبکہ خاص طور پر خواتین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ عادات جو آپ کی شخصیت کے معیار پر پورا نہیں اترتیں، انکی اصلاح خوشگوار اور مسرت انگیز کام ہو سکتا ہے، خود کو بے وقعت سمجھنے کی کوئی وجہ نہیں
شادی کی پیشکش
لیکن شاید اصل دھماکا تو اس کے بعد ہوا، جب سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ گردش کرنے لگا جس میں یشما گل نے ہانیہ عامر کو براہِ راست شادی کی پیشکش کر ڈالی۔سکرین شاٹ میں یشما کہتی ہیں: ’’مجھ سے شادی کرلو!‘‘
ہانیہ عامر نے اس بولڈ پیغام کا جواب اپنے خاص برجستہ انداز میں کچھ یوں دیا: ’’لائن میں لگ!‘‘ گویا وہ کہنا چاہ رہی ہوں کہ ان کے چاہنے والوں کی فہرست کافی طویل ہے، اور فی الحال وہ سنگل لائف کا خوب مزہ لے رہی ہیں۔
شائقین کی دلچسپی
یہ نیا موڑ شائقین کے لیے باعثِ حیرت بھی ہے اور تفریح کا ذریعہ بھی۔ ایک طرف جہاں کچھ لوگ اسے معصوم دوستی کا اظہار قرار دے رہے ہیں، وہیں دیگر افراد کےلیے یہ اقدار اور حدود کے حوالے سے سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا: ’’بھئی، ان سب کی پاکستان میں اجازت نہیں ہے!‘‘ تو کسی اور نے یشما کی نیت پر شبہ کرتے ہوئے کہا: ’’یشما جی میں کچھ تو گڑبڑ ہے!’’