عیدالاضحیٰ پر عارضی نصب جھولوں پر پابندی عائد
 
			پنجاب حکومت کی نئی پابندی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوامی تحفظ کیلئے عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کردی۔ تفریحی پارکوں میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیدیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 سال سے کوئی ہٹ فلم نہ دینے والی اداکارہ، ایک پراجیکٹ کا معاوضہ 41 کروڑ، مجموعی دولت 650 کروڑ سے زائد
عارضی جھولوں پر پابندی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے عوامی تحفظ کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے عیدالاضحی پر عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بڑا آئینی عہدہ دیئے جانے کی تیاری
فٹنس سرٹیفکیٹ کی ضرورت
نوٹیفکیشن کے مطابق تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد کی وادی جہلم میں اسکول وین کو حادثہ، ڈرائیور اور 25 سے زائد بچے زخمی
فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول
متن میں کہا گیا ہے کہ مستقل نصب مکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز ڈپٹی کمشنرز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں، ضلعی انتظامیہ تصدیق کرے کہ ہر مکینیکل جھولا حفاظت کے معیارات پر پورا اترتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کا حملہ، امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف 18 طیارہ سمندر میں گرنے کی وجہ سامنے آگئی
انسانی جانوں کی حفاظت
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے، پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
ہدایات برائے ضلعی انتظامیہ
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو جھولوں پر پابندی سے متعلق ہدایت جاری کردی۔
 
				








 
  