اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد میں کرایوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رکشے کا لالچ اور ‘جلتے پٹاخے’ پر بیٹھنے کی شرط: وہ مذاق جو بیروزگار نوجوان کی جان لے گیا
نئی کرایہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ میٹرو بسوں کے کرائے آج یکم جون سے بڑھا دئیے گئے ہیں، اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ پالیسی تبدیل کردی، امریکہ میں مقیم غیر ملکیوں کو کیا کرنا ہوگا؟
کرایوں میں اضافے کی وجوہات
سی ڈی اے حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
روزانہ متاثر ہونے والے مسافر
چند روز قبل بھی اسلام آباد میٹرو بس کرایوں میں اضافے کی خبریں آئی تھیں تاہم بعد میں اس کی تردید جاری کر دی گئی تھی، کرایوں میں اضافے سے روزانہ تقریباً 90 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔