اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں ممالک کا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیروں کی سطح تک بڑھانے کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے تیل پر انحصار کم کریں، ورنہ تجارتی معاہدہ مشکل ہوگا: امریکا کا بھارت کو انتباہ
سفارتخانے کی اپ گریڈیشن
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: موہن جوداڑو کا مطلب ہے مرْدوں کا ٹیلہ، کھدائی کی گئی تو علم ہوا وہ تو کتنے زندہ لوگ تھے، ان کھنڈرات کو دیکھنے ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں
سفارتی تعلقات کی بہتری
ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ آج وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں افغان وزیر خارجہ امیر خان نے پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنما نے حکومت کو “بڑی پیشکش” کر دی
تعاون کا عزم
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امیر خان متقی نے آگاہ کیا کہ افغانستان نے بھی اسی نوعیت کا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا، جسے انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے مثبت اور خوش آئند قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جو لوگ بھی ظلم کر رہے ہیں، اب بس کر دیں” گوادر میں شہید ہونے والے شہری کی بیوہ نے ہاتھ جوڑ دیے
میٹنگ کے نتائج
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے 19 اپریل کی ملاقات میں طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
علاقائی روابط کی اہمیت
اس کے علاوہ ٹیلیفونک رابطے میں علاقائی روابط کے لیے ازبکستان افغانستان پاکستان ریلوے منصوبے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور ازبکستان افغانستان پاکستان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق بھی کیا گیا۔