اندرونی یا بیرونی، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا عزم
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اندرونی ہو یا بیرونی، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے: پاکستانی قونصلر کا اقوام متحدہ میں خطاب
دشمن کی سازشیں اور بھارتی اثرات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ کوئٹہ میں گرینڈ جرگے سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارتی پراکسی وار اب چھپی ہوئی نہیں بلکہ کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
بلوچستان میں امن کا عزم
آرمی چیف عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں امن پر سودے بازی ہر گز نہیں ہوگی، پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی، پاک فوج ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردی کی دستک: محکمہ موسمیات نے بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی
وزیر اعظم کا پیغام
اس موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، بھارت بلوچستان میں تخریب کاری کے ذریعے امن و ترقی کو نشانہ بنا رہا ہے، ریاستی ادارے عوامی حمایت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ
وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الہندوستان جیسے دہشتگرد گروہ عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دہشتگردوں کو معاشرے میں جگہ نہیں ملنی چاہیے، بلوچستان کی ترقی کیلئے بڑے پیکجز متعارف کروائے، ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں، بلوچ عوام نے قومی وحدت کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے.