بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار

گاؤں جھنجھن والی میں قتل کا واقعہ
کوٹ ادو (ڈیلی پاکستان آن لائن) گاؤں جھنجھن والی میں بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج بھی مزدور کے ساتھ آئی اس کے گھر کی بنی روٹی، دال، سبزی اور اچار کبھی کبھی ان کے ساتھ بیٹھ کر کھاؤں تو گاؤں کے پرانے دن یاد آ جاتے ہیں
خاتون کی تدفین اور قبر کشائی
پولیس کے مطابق قتل کے بعد خاتون کی تدفین بھی کردی گئی تھی، مجسٹریٹ کی اجازت سے قبر کشائی کروائی جائے گی۔
مقدمہ اور مزید گرفتاریاں
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر، سسر اور مقتولہ کے بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کیا ہے۔ یہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔