بانی پی ٹی آئی ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کا ایک اہم بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی شدید مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اہم تعیناتیاں امتحان سے مستثنیٰ قرار
ڈیل اور این آر او کا حوالہ
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈیل اور این آر او جیسے الفاظ کو بطور ہتھیار استعمال کرنے والا آج خود ڈیل کا متلاشی ہے۔ قوم جان چکی بشریٰ بی بی سزا یافتہ خاتون اول ڈکلیئر ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب دس بارہ ہزار افراد کے سامنے خیالات کا اظہار کیا تو پورے ہال نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے،ہر ملزم کے خاندان کی بحالی کیلئے کام کیا جانا چاہیے
عوام کا مریم نواز پر اعتماد
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، 400 ووٹ لینے والی جماعت بھی دھاندلی کی شکایات کرتی ہیں۔
پاک فوج کی تاریخی فتح
انہوں نے کہا کہ سپہ سالار کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن پر تاریخی فتح حاصل کی۔