بنگلہ دیش: نئے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر ہٹا دی گئی

نئی کرنسی نوٹ کا اجرا
ڈھا کا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش نے اتوار کے روز نئی سیریز کے بینک نوٹ جاری کئے ہیں جن پر ملک کے بانی اور سابق صدر شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر شامل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈبیک فارم کا اجراء
نگران حکومت کا قیام
نجی ٹی وی سما کے مطابق بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے اور ان کے بھارت فرار ہونے کے بعد نگران حکومت قائم کی گئی ہے جس کی قیادت معروف ماہر معیشت محمد یونس کر رہے ہیں۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ مرکزی بینک نے نوٹوں کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع
نوٹوں پر انسانی شخصیات کی عدم شمولیت
مرکزی بینک کے ترجمان عارف حسین خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اب نوٹوں پر کسی انسانی شخصیت کی تصویر شامل نہیں کی جائے گی اور اس کے بجائے قدرتی مناظر، تاریخی مقامات، مندروں، محلات اور دوسرے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے والی تصاویر نوٹوں پر شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے چاہنے والے پاکستان کو تباہ کرنے کا کردار ادا کر رہے ہیں، تجزیہ کار افتخار احمد
فن پارے اور یادگاریں
نئے ڈیزائن میں بنگالی مصور زین العابدین کے بنگال کے قحط پر بنائے گئے معروف فن پارے کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان سے آزادی کی جنگ کے شہداء کی یادگار "نیشنل مارٹرز میموریل" بھی ایک نوٹ پر دکھائی دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان , شاہ رخ خان کے بارے میں سوالات سے کیوں گریزکرتی ہیں؟ وجہ بتادی
نوٹوں کی مالیت اور گردش
اتوار کو نو مختلف مالیت میں سے تین نئے نوٹ جاری کئے گئے جبکہ باقی نوٹ مرحلہ وار جاری کئے جائیں گے۔ موجودہ نوٹ اور سکے بدستور گردش میں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اس معروف کرکٹر نے مجھ سے میری تصاویر مانگیں اور ۔۔۔’’اداکارہ عنایا خان کا حیران کن انکشاف
سیاسی حالات کا اثر
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بنگلہ دیش میں کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن سیاسی حالات سے متاثر ہوا ہو۔ 1972 میں آزادی کے بعد جاری کئے گئے پہلے نوٹوں پر ملک کا نقشہ دکھایا گیا تھا جبکہ بعد میں عوامی لیگ کی حکومت نے شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر شامل کی۔
شیخ حسینہ کی جلاوطنی
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں اور بنگلہ دیش میں ان کے خلاف بغاوت کو کچلنے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے۔ انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود وطن واپسی سے انکار کر دیا ہے اور عوامی لیگ پر بھی گزشتہ ماہ پابندی عائد کی جا چکی ہے۔