پنجاب: ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کیلئے آپریشن کی منظوری

پنجاب میں زہریلے پانی کے اخراج کی روک تھام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کیلئے آپریشن کی منظوری دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل، ویرات کوہلی کو گیند لگنے پر انوشکا شرما پریشان
اجلاس کا انعقاد
روز نامہ جنگ کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں ڈرینز کی بحالی اور اصلاحات کا ایک جامع منصوبہ زیر بحث آیا۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار واقعہ پر دل خون کے آنسو رو رہا، ملک دشمنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، نائب وزیراعظم
پنجاب ڈرین ایکٹ اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ
اجلاس میں پنجاب ڈرین ایکٹ اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر عملدرآمد کی سخت ہدایت دی گئی ہے جبکہ آلودگی پھیلانے والے اداروں سے نقصانات کا ازالہ وصول کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا
پابندیاں عائد کرنا
علاوہ ازیں ہڈیارہ ڈرین سمیت تمام ڈرینز میں صنعتی و میونسپل فضلہ ڈالنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کا محمد رضوان کی کپتانی پر رد عمل
ماحولیاتی تحفظ کی حکومتی ترجیحات
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی و صحت عامہ کا تحفظ حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، ماحولیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کردیے گئے ہیں۔
حکومت اور انڈسٹریز کا اشتراک
انہوں نے کہا کہ حکومت اور انڈسٹریز کا اشتراک محفوظ ماحول یقینی بنائے گا۔