جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کا ردعمل ناقابل قبول ہے: امریکہ

جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کا ردعمل
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی مندوب سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کا ردعمل ناقابل قبول ہے، حماس کو جنگ بندی تجویز کو قبول کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کے لیے خوشخبری، مئی کے بلوں میں ریلیف کا اعلان
اسرائیل کی کارروائیاں جاری
روز نامہ امت کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ حماس امریکہ کی پیش کردہ جنگ بندی تجویز کو مسترد کررہی ہے، اسرائیل یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کو شکست دینے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: سکھ کمیونٹی کا مودی کو پیغام
حماس کا موقف
دوسری جانب حماس کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہم نے جنگ بندی تجویز کو مسترد نہیں کیا، جنگ بندی کی امریکی تجویز پر اسرائیل کا ردعمل متضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس سے متعلق امریکی مندوب کا موقف 'غیر منصفانہ' تھا، سٹیو وٹکوف کے موقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا جھکاﺅ اسرائیل کی طرف ہے۔
غزہ میں مستقل جنگ بندی کی شرائط
واضح رہے کہ حماس نے غزہ جنگ بندی کی امریکی تجاویز کے جواب میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلا کی شرائط برقرار رکھی تھیں۔